اپوزیشن لیڈرامجد ایڈووکیٹ ایم ڈبلیو ایم کے خوف سے ذہنی مریض بن چکے ہیں، الیاس صدیقی

10 جنوری 2023

وحدت نیوز(گلگت)امجد ایڈووکیٹ کو جاگتے سوتے ایم ڈبلیو ایم نظر آتی ہے اور خوف سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تگ و دو کی ہے اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی و رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امجد ایڈووکیٹ جب پی پی کے دور میں کونسل کے ممبر تھے تو آٹے کے ایشو پر عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ملک دشمنی قرار دے کر ان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا تھا۔ جب سے امپورٹڈ حکومت اقتدار پر قابض ہوئی ہے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے اور غریب ایک وقت کی روٹی کے لیے ترسنے لگے ہیں۔
 
الیاس صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آٹا ایک سو ساٹھ روپے کلو بکنے لگا اور ایسے میں وفاقی حکومت کے سہولت کاروں کا جی بی میں مہنگائی کے حوالے سے بات کرنا ایک مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ اپنے سی ایم نہ بننے کی سزا غریب عوام کو دے رہا ہے اور قمر زمان کائرہ سے مل کر گلگت بلتستان کے فنڈز کو روک کر عوام دشمنی پر اتر آیا ہے اور منتخب حکومت کے خلاف دن رات سازشوں پر لگا ہوا ہے۔
 
 انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ نے خود اعتراف کیا ہے کہ گندم کے کوٹے میں کمی ہم نے ہی کرائی اور مشیر خوراک کے مستعفی ہونے کی شرط پر کوٹہ بحال کرواٸیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امجد ایڈووکیٹ ایم ڈبلیو ایم کو مشورہ دینے سے پہلے خود مستعفی ہو جائیں۔ ان کی جماعت کی سہولت کاری کی وجہ سے ملک معاشی حوالے سے ڈیفالٹ کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree