ضلع گانچھے سے سابق امیدوار راجہ محمد اختر خان کی ضلع بھرسے اپنے ووٹرزاور ساتھیوں کے ساتھ ایم ڈبلیوایم میں شمولیت

28 نومبر 2022

وحدت نیوز( گانچھے) ضلع گانچھے بلتستان کے حلقہ ایک اور جی بی ایل اے 22  کے سابق امیدوار راجہ محمد اختر خان نے کریس میں ضلع بھر کے اپنے تمام ووٹرز اور ساتھیوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی پروگرام میں صوبائی صدر آغا علی رضوی، رکن شوریٰ عالی کاچو زاہد علی خان، نائب صدر شیخ اشرف شگری، وحدت یوتھ کے ڈویژنل صدر سید اطہر، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور دیگر تنظیمی کارکنوں نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کاچو اختر اور ان کی ٹیم اور ساتھیوں کو مجلس وحدت مسلمین میں خوش آمدید کہا اور اختر علی خان کو عوامی قیادت کرنے اور عوامی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ راجہ اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے باقی پارٹیوں کو چھوڑ کر مجلس کو اگر سیاسی کیریئر کے لیے انتخاب کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پارٹی ملکی اور علاقائی ایشوز پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہر موڑ پر ملک اور قوم کی سالمیت اور تحفظ کے لیے برسر پیکار ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree