شغرتھنگ روڈ پر کام کے باقاعدہ آغاز کیلئے سیکشن فور کی منظوری وزیراعلیٰ خالد خورشید کا بڑا کارنامہ ہے، آغا علی رضوی

11 دسمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شغرتھنگ روڈ پر سکردو پورشین اور دوسری طرف سے استور پورشین پر باقاعدہ کام کا آغاز کرانے کے لیے سیکشن فور کی منظوری وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا بڑا کارنامہ ہے۔ اس منصوبے پہ اتنے مختصر وقت میں شروعات کرانے پر وزیراعلیٰ خالد خورشید اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس منصوبے پر نہ صرف حلقہ دو کے عوام بلکہ پورے بلتستان ریجن کے عوام صوبائی حکومت کے شکرگزار ہیں اور عوام کو اس بڑے منصوبے پر کام کی شروعات کے لیے اٹھائے گئے اقدام پر مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔ اس سے شغرتھنگ سوق کچورا اور حلقہ دو کے علاوہ بلتستان بھر کی سیاحت میں بے پناہ ترقی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل قرار دینا اور اس کے ساتھ ساتھ زمینی راستوں پہ تندہی سے کام کرنا اس بات کا غماز ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل انتہائی روشن اور تابناک ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سے گندم کے ایشیو سمیت کسی بھی عوامی مسئلے پر عوام مخالف فیصلے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ امید ہے حالیہ گندم کرائسز کو فوری حل کرکے پیدا ہونے والے عوامی خدشات کو فوری دور کریں گے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی کوششوں سے وزیراعظم پاکستان کا متوقع دورہ بھی انتہائی مستحسن عمل ہے۔ جس سے خطے کی ترقی و تعمیر پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree