ضلعی انتظامیہ و متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ تجاویزات کا خاتمہ کرکے سیلابی راستوں کو واگزار کریں ، وزیر زراعت کاظم میثم

14 جون 2021

وحدت نیوز(سکردو) منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے نجی اخبار کے نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا جب تک تمام سیلابی راستوں کی واگزاری نہ ہو سڑکیں تالاب بنتا اور گھربار کو نقصان پہنچتا رہے گا۔ ان دنوں بیک وقت برگے نالہ، شگریکلاں، شگری بالا، چنداہ اور گیول نالہ سمیت دریائے سندھ آفات کے زد میں رہا۔ اس دوران تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہا اور عوام کو مشکلات سے بچانے کی حدالمقدور کوشش کی۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈاسٹرمینجمنٹ بھی دن رات سیلابی نقصانات سے عوام کو بچانے کی کوشش کرتی رہی۔ اب عوام ہی کے تعاون سے تمام سیلابی راستوں کو واگزار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام نالوں کے سیلابی راستوں میں گھربار دکانات اور کھیتوں کی تعمیرات ہوئیں ہیں جوکہ تجاوازات میں آتا ہے۔ اس عمل سے خود عوام کو مشکلات درپیش ہے۔ آج نہیں تو کل ان نالوں میں سیلاب آنا ہے لہذا عوام سے میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے آگے آئیں اور ان تمام راستوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کا ہاتھ بٹائیں۔ کسی بھی فرد کی غلطی یا سیلابی راستے میں تعمیرات سے سیلاب کا راستہ بدل کر کسی بے گناہ کا گھربار اجڑ سکتا ہے۔ لہذا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی روایتوں راستوں پر تعمیرات سے گریز کریں اور واگزاری کے لیے متعلقہ اداروں کی معاونت کریں۔

وزیر ذراعت نےمزید کہا کہ سیلابی تباہ کاروں سے بچنے کا مستقل اور واحد حل یہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہے کہ سکردو کے تمام سیلابی راستوں کو واگزار کریں اور تجاوزات ہٹا کر نالے کو تھرو کریں تاکہ عام عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی اور کسی قسم کی غیریقینی صورتحال سے نکل سکیں۔ ان تمام سیلابی راستوں کی واگزاری کے بعد بڑے پیمانے پر انکو چینلائز کرنا ماسٹر پلان کا حصہ ہے۔ اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہری محفوظ بھی ہوں گے اور قدرتی آفات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree