وحدت نیوز(سکردو)شگری کلاں سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگریکلان میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان،صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور ڈائیریکٹر ایجوکیشن سید نبی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ وزیر تعلیم کی سربراہی میں تعلیمی مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی بنا رہے ہیں،تعلیمی مسائل کے حل سمیت پی سی فور کی منظوری کے لئے گورنمنٹ پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ شگری کلاں سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کاوشیں لائق تحسین ہے۔
انہوں نے اس موقع پر سکول کے لئے زمین دینے والے ڈونرز کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ تعلیمی مسائل کو حل کرنے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے کمیونٹی اور عمائدین کے ساتھ مل کر جدوجہد تیز کی جائے گی۔