وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بلتستان میں اکیڈمک سال 2021 وسط میں داخل ہو چکے لیکن گزشتہ سال 2020 کے کلاس پنجم و ہشتم کا سالانہ امتحان جو کہ ایلمینٹری بورڈ کے انتظام لیا جاتا ہے ان کا نتیجہ ابھی نہیں آئے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق ابھی تک بہت ساری طلباء و طالبات کے اسائمنٹ نمبرز جو کہ متعلقہ سکول کے ٹیچرز نے دینی ہے وہ بورڈ والوں کو موصول نہیں ہوا ہے۔
دوسری طرف ان دونوں کلاسز کے طلباء اور والدین پریشان ہے۔ جبکہ غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں سلیبس آدھا مکمل ہوا ہے۔ سرکاری نتائج کے اعلان تک نا صرف بچے اچھے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے رہ جائیں گے بلکہ گورنمنٹ سکولوں کے پڑھائی سیشنز کے بھی آدھےسال گزر جائیں گے۔تعجب کی بات یہ ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی محکمہ تعلیم کی سروسز اتنی سست روی کا شکار ہیںکہ کئی مہینے گزرنے کے باؤجود رزلٹ مکمل نہیں کر سکے۔ اسائمنٹ کے نمبرز ابھی تک جمع نا کرنے والے اساتذہ سمیت محکمہ کے آفیسرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔