نیشنل پارک بنانا ڈاکہ ہے تو پیپلز پارٹی تاریخی ڈاکو ہے، وزیر زراعت جی بی کاظم میثم

26 جنوری 2021

وحدت نیوز(سکردو)رہنما مجلس وحدت مسلمین اور صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1975 میں پہلی دفعہ قراقرم نیشنل پارک ڈکلیئر کیا گیا جو کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہوا، اسکے بعد 1993 میں دو نیشنل پارک ڈکلیئر کئے گئے ایک سنٹرل قراقرم نیشنل پارک اور دوسرا دیوسائی نیشنل پارک، یہ دونوں نیشنل پارکس بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہی نیشنل پارک قرار دیا گیا۔اسکے بعد قرمبر نیشنل پارک بھی 2012 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں نیشنل پارک ڈکلیئر ہوا۔آج امجد ایڈوکیٹ مخالفت برائے مخالفت کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا اور بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور امجد ایڈوکیٹ بتائیں کہ اس وقت آپ لوگوں کے عقل ٹھکانے پر نہیں تھی جو تین اہم سیاحتی مقام کو نیشنل پارک قرار دیا اور آپ آج چیخ رہے ہیں۔ نیشنل پارک قرار دینااگر ڈاکا ڈالنا اور خطے کے حقوق پر شب خون مارنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ امجد ایڈوکیٹ خود قائل ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والی جماعت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی جی بی کے سربراہ امجد ایڈوکیٹ عوام کو دھوکہ نہ دیں اور عوام کے آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں،منفی پروپیگنڈے کی بجائے جنگلی حیات کے تحفظ،جنگلات کے تحفظ اور سیاحتی مقام بنانے کے لیے جو اقدامات حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے ہیں ان اقدامات کو کھلے دل سے سراہے اور عوام میں منفی پروپیگنڈا پھیلانے سے باز رہے۔

کاظم میثم نے کہاکہ آج ہم سوال کرنا چاہتے ہیں کہ دیوسائی کو نیشنل پارک قرار دینے کے بعد کیا گلگت بلتستان میں دیوسائی پارک کی پورے پاکستان میں اہمیت نہیں بڑھی،کیا دیوسائی اہم سیاحتی مقام نہیں بنا،کیا دیوسائی نیشنل پارک کی وجہ سے گلگت بلتستان کا نام روشن نہیں ہوا، کچھ لوگ جو منفی پروپیگنڈا کے ذریعے عوام میں تشویش پھیلانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل پارک کے نتیجے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی ہوگا، ماحولیات کا تحفظ ہوگا اور خطے میں سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے خطے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں شاید یہی وجہ ہوگی جسکی مخالفت پر پیپلز پارٹی تلی ہوئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree