وحدت نیوز(سکردو)معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کے ڈی ایف کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے بطور مہمان شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ معذور افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں تھوڑی سی توجہ دیکر ان کو معاشرہ کا کار آمد فرد بنایا جاسکتا ہے۔کسی معذوری کا شکار شخص کی مدد کر کے جو خوشی ملتی ہے وہ کسی اور کام میں نہیں-
معذور افراد کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے اور معذوروں کی بحالی کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان ریجن میں ری ہیبلیٹیشن سنٹر کے خواب کو عملی تعبیر بنا کر دم لیں گے اور سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں سہولیات کے جو فقدان ہے اسکو بھی پورا کیا جائے گا۔