ماضی کی حکومت نے بلتستان کو جان بوجھ کر دیوار سے لگایا اس بار ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،وزیر زراعت کاظم میثم

14 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی بلتستان کے معروف علماء کرام نائب امام جمعہ والجماعت سکردو شیخ فدا حسن عبادی اور آغا سید باقر حسین الحسینی سے ملاقات۔ملاقات میں بلتستان کے مسائل اور مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان میں گوناگوں مسائل ہیں ان کے حل کے لیے نمائندے کردار ادا کریں۔چند مسائل ایسے ہیں جنکا فوری حل نہ نکلا تو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حکومت پر بڑی توقعات ہیں انکے حل کے لئے حکومت سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے۔

کاظم میثم نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے بلتستان کو جان بوجھ کر دیوار سے لگایا اس بار ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔آخر میں دونوں علماء کرام نے کاظم میثم کو انتخابات میں کامیابی اور وزیر زراعت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree