وحدت نیوز(سکردو)بلتستان کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ رحیم اللہ حیدری کے انتقال پُرملال پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے،آغا علی رضوی نے کہا کہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ رحیم اللہ حیدری کی رحلت سے مکتب تشیع ایک متدین عالم سے محروم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رحیم اللہ حیدری کا خلاء تا دیر پر ہونا مشکل ہے،شیخ رحیم اللہ حیدری انتہائی متدین،خدمت گزار،اشاعت دین کے لئے ہمیشہ صف اول میں رہتے تھے، سماجی،علمی اور روحانی شخصیت کے مالک تھے، بلتستان کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ رحیم اللہ حیدری کے انتقال پُرملال پر لواحقین اور اہلیان شگری کلان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔خداوند کریم سے دعا ہے کہ بحق چہاردہ معصومین علیہ السلام مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین