جی بی کودیگرصوبوں کے برابر ہر پلیٹ فارم ، قانون ساز و فیصلہ ساز اور مالیاتی اداروں میں مکمل شہری حقوق فراہم کئے جائیں،وزیر کلیم

26 ستمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے ترجمان وزیر غلام محمد کلیم نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان تمام تر محرومیوں کے باوجود ابتک ملک کیساتھ وفادار اور جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہے مگر ہمیں نظر انداز کیا جاتا رہا۔ مزید محرومی نئی نسل اور نوجوانوں کو ملک سے متنفر کرنے کا سبب بنے گا جس کے ذمہ دار فیصلہ ساز ادارے، اور وفاقی حکومت اور بڑی جماعتوں کے رہنما ہونگے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید طفل تسلیوں کے ذریعے بہلانے کی کوشش کرنے کی بجائے دیگر صوبوں کے برابر ہر پلیٹ فارم ، قانون ساز و فیصلہ ساز اور مالیاتی اداروں میں شامل کرتے ہوئے مکمل شہری حقوق فراہم کئے جائیں۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے علاقہ گلگت بلتستان میں جاری غیر انسانی و غیر آئینی اقدامات کو روکے جائیں، زمینوں پر جبری قبضے، پرامن محب وطن شہریوں پر دہشت گردی کے قوانین کا نفاذ اور عوامی استحصال کا مکمل خاتمہ اور عوام پر اعتماد کی فضا قائم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بلتستان پر ابتدائی نقشے میں موجود ٹنلز اور نقشے کے مطابق کام کروانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر عوام بھرپور احتجاجی تحریک چلانے میں حق بجانب ہیں۔ وہ تمام سیاستدان بالخصوص سابق حکمران جماعت کے رہنما جو سکردو روڈ کے نقشے میں تبدیلی جیسے اہم معاملے میں خاموش تماشائی بنے رہے وہ اس وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، مگر عوام انکی مجرمانہ خاموشی کو بخوبی سمجھتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree