گلگت ہیڈکوارٹر ہسپتال کرونا کے پھیلائو کا سبب بن رہا ہے، الیاس صدیقی

14 ستمبر 2020

وحدت نیوز(گلگت) ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔ ایمرجنسی میں صرف 3 بندوں سے چوبیس چوبیس گھنٹے کام لیا جا رہا ہے حالانکہ ایمرجنسی میں اٹھارہ ڈاکٹر و ملازمین کی ضرورت ہے۔ یہ چند ملازمین کرونا کے مریضوں کو بھی دیکھ رہے ہیں اور ساتھ عام مریضوں کو بھی۔ ڈاکٹرز اور دیگر کئی سٹاف اٹیچمنٹ پر من پسند جگہوں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ پی ایچ کیو ہسپتال ویران پڑا ہوا ہے۔ ہم نے تمام فورمز پر آواز بلند کی اور ایک دو دن میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ سے ایک بار پھر مطالبہ دہرائیں گے اگر پھر بھی ہسپتال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو جمعرات کے روز چیف کورٹ میں پیٹیشن دائر کرینگے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں گریڈ ون سے ٹیکنیشن کا کام لیا جا رہا ہے جبکہ جن کے پاس ڈپلومہ ہے اب کو اپ گریڈ کرنے کی بجائے باہر سے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جن کے پاس کوئی تجربہ نہیں، ہسپتال میں ناقص انتظامات اور سہولیات کا فقدان پر ماتم کرنے کو دل کرتا ہے کیونکہ اس ہسپتال پر پورے صوبے کا بوجھ ہے لیکن یہاں سہولیات سرے سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہی ہسپتال میں لائے گئے تین خواتین اور دو مرد مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔ لیکن ان مریضوں کو دیکھنے والے سٹاف کے پاس نہ تو کوئی پی پی ایز ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات۔ چند سٹاف سے چوبیس چوبیس گھنٹے کام لیا جا رہا ہے، یہ سٹاف عام مریضوں کے ساتھ کرونا کے مریضوں کو بھی دیکھ رہا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار ہی نہیں کی جا رہی، سٹاف کے پاس پی پی ایز نہیں، ہسپتال میں کرونا سے بچاؤ کیلئے کوئی اقدامات ہی نہیں، لوگوں کا بھیڑ جمع ہے اور بغیر کسی ماسک کے ہسپتال میں مجمع اکھٹا ہو رہا ہے۔ پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں کرونا کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ بن رہا ہے اور لوگوں کو متاثر کر رہا ہے، اس وقت گلگت کے آدھے سے بھی زیادہ لوگ کرونا سے متاثر ہیں لیکن تشخیص نہ ہونے سے سامنے نہیں آرہے، صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا یہ حال ہے تو پھر دیگر ہسپتالوں کا خدا ہی حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک سال سے ہسپتال کی حالت زار پر چیخ رہے ہیں، ہر فورم پر آواز بلند کی لیکن ہسپتال پر کوئی توجہ دینے والا نہیں، چیف کورٹ ہر اہم ایشوز پر نوٹس لے رہی ہے اور کئی اہم مسئلے حل بھی کروا دیئے ہیں، ہمارا چیف کورٹ سے مطالبہ ہے کہ اس حساس ترین معاملے پر بھی ازخود نوٹس لیا جائے۔ کیونکہ یہ ہسپتال پورے صوبے کی ضرورت ہے اور سب سے اہم مسئلہ بھی ہے۔ پھر بھی ہم جمعرات کے روز چیف کورٹ میں پیٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree