دیامر بھاشا ڈیم کی ملازمتوں میں جی بی کے باسیوں کو نظر انداز کرنا عوام کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے جس پر کبھی خاموش نہیں رہا جا سکتا،آغا علی رضوی

14 ستمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی ملازمتوں میں دیامر اور گلگت بلتستان کے باسیوں کو نظر انداز کرنا عوام کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے جس پر کبھی خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے اور دیامر کے عوام کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دیامر میں بے روزگاری اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم میں پیدا ہونے والی ملازمتیں دیامر کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر دی جانی چاہئیں۔ لیکن گلگت بلتستان اور دیامر کے عوام کو نظر انداز کرنا انتہائی ظلم ہے۔ مقتدر حلقوں سے کو ہم متنبہ کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلے پر عوامی مطالبات کیمطابق عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے دیامر کے مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر تعینات کرے۔

 مقامی قبائل کو آپس میں لڑانے کی کوشش کرنا عوام کیساتھ زیادتی ہے، تعمیر شدہ عمارات کو منصفانہ طریقے سے زمین کے تمام حصہ داروں میں تقسیم کو یقینی بنائی جائے اور قبائلی طرز زندگی پر زبردستی اثر انداز ہونے کی کوشش کرکے عوام میں بے چینی پھیلانے سے باز رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہرپن داس کے ایشو کو بھی ایک عرصے سے دبائے رکھنا اور کمیٹی کی عدم فعالیت مقامی عوام میں تشویش کا سبب بن رہا ہے، اس کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ آغا علی رضوی نے اپنے بیان میں  کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے رائیلٹی گلگت بلتستان کے عوام کو ہی ملنی چاہیے۔ ہماری زمین پر اوروں کی عیاشی ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree