ایم ڈبلیوایم رہنماآغاعلی رضوی اور پی ٹی آئی بلتستان ڈویژن کےصدروزیر ولایت علی کےدرمیان سکردو میں اہم ملاقات

11 ستمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی اور پاکستان تحریک انصاف بلتستان ڈویژن کے صدر وزیرولایت علی کی آج اہم ملاقات وزیر ہاؤس سکردو میں ہوئی۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما یوسف نمبردار اور ایم ڈبلیو ایم کے سینئیر رہنما کاظم میثم موجود تھے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی و علاقائی صورتحال پر گفت و شنید ہوئی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے بروقت اور شفاف الیکشن کو ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر سیاسی جدوجہد کے ذریعے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خطے کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو کردار ادا کرنا وقت کی ضرورت قرار دیا۔

 اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے آغا علی رضوی کی عوامی حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ ہماری جماعت کی بنیادی ترجیحات میں سے ہیں۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے  حقوق کے حصول اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام میں روز افزوں بڑھتا ہوا احساس محرومی کا کسی طور خطہ متحمل نہیں ہے۔تمام سٹیک ہولڈر کو عوامی حقوق خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں خطے کی سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree