سکردو،ایم ڈبلیوایم رہنما آغا علی رضوی کی کوششوں سے تاجر احتجاج ختم کرنے پر آمادہ

30 اپریل 2020

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےصوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے سکردو کے مین بازار، علمبردار چوک، بینظر چوک کے کپڑے، جوتے اور دیگر کاروبار سے منسلک تاجروں کی طرف سے جاری احتجاجی جلسے، جلوسوں کو ختم کرنے پر آمادہ کر لیا۔ تاجروں کا مطالبہ تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکو ہونے والے نقصانات سے بچنے کیلئے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں تاجر مختلف جگہوں پر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا پروگرام طے کرکے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

آغا علی رضوی نے بروقت تاجروں سے رابطہ کیا اور احتجاج کرنے والی جگہوں پر پہنچ کر تاجر برادری کی آواز بنتے ہوئے ان کو پرامن طور پر منتشر کیا۔بعد ازاں انجمن تاجران کے وفد کے ہمراہ آغا علی رضوی نے کمشنر بلتستان ڈویژن اور ڈی سی سکردو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تاجروں کو درپیش مشکلات پر گفتگو ہوئی اور وفد نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے درخواست کی کہ تاجروں کی ضروریات اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پی کو فالو کرتے ہوئے مکینزم تیار کیا جائے، اسطرح عوام بھی ضروریات زندگی کی بابت مشکلات کا شکار نہ رہیں اور تاجروں کے مالی مسائل بھی حتی الامکان کم ہو جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree