آئین اور قانون کا ڈنڈا صرف کمزور کیلئے ہے جبکہ طاقتور آئین وقانون سے ماورا ہے، شیخ نیئرعباس

05 مئی 2019

وحدت نیوز(گلگت )  گلگت بلتستان میں آئین اور قانون کی عملداری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔تحریک حمایت مظلومین اس خطے میں رہنے والے تمام محروم ومستضعف عوام کی تحریک ہے جس کے مطالبات جائز اور حقیقت پر مبنی ہیں۔

تحریک حمایت مظلومین کے چیئرمین شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ حکمران گونگے بہرے اور اندھے ہوچکے ہیں اور آئین اور قانون کا ڈنڈا صرف کمزور کیلئے ہے جبکہ طاقتور آئین وقانون سے ماورا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق سے پیچھے ہٹنے والے نہیں،ستر سالوں سے ہم  حکمرانوں کے جھوٹ اور فریب سے تنگ آچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک حمایت مظلومین کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے اور احتجاجی گرفتاری کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک اس خطے کے مظلوم عوام کی فریاد کو سنا نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے خواب دکھانے والی جماعت کسی اور روش پر چل پڑی ہے۔دنیا کی کسی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کو نظریاتی مخالفت پر جبری لاپتہ کیا جائے۔ ریاست مدینہ عدل وانصاف پر قائم ہوئی جہاں کمزور اور طاقتور دونوں کیلئے ایک ہی قانون تھا ،کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں تھی اور ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل تھے۔

انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی جانب سے تحریک حمایت مظلومین کے رہنمائوں کی جانب سے احتجاجی گرفتاری پر اظہار ہمدردی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے حصول کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے ان تمام تنظیموں،انجمنوں اور افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حمایت مظلومین تحریک کے ساتھ حمایت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree