پرامن الیکشن کا انعقاد پاکستانی عوام کی فتح ہے ،غلام عباس

29 جولائی 2018

وحدت نیوز(گلگت) پرامن الیکشن کا انعقاد پاکستانی عوام کی فتح ہے ،عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے۔سٹیٹسکو جماعتوں کی تاریخی شکست سے ملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے،امید ہے آنیوالی حکومت محروم طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری سیاسیات غلام عباس نے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کرپٹ مافیا کے خلاف ان کی پانچ سالہ جدوجہد کا صلہ ملا ہے، نئی حکومت عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عدل وانصاف کے قیام کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام نے باریاں لینے والی جماعتوں کو دھتکار دیا ہے جو جمہوریت کے نام پر عوام کا استحصال کرتے رہے ہیں اور ملکی وسائل کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لایا جائے اور قوم کا سرمایہ ہڑپ کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں کس دیا جائے بصورت دیگر صرف چہرے بدلنے سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے آنیوالی حکومت کیلئے ایک بڑا پیغام بھی دیا ہے اور اگر تحریک انصاف کی قیادت کرپشن کے خلاف اپنے بیانیے پر قائم نہیں رہتی تو آئندہ ان کا بھی وہی حشر ہوگا جو دوسروں کا ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree