گلگت بلتستان حکومت نے شروع دن سے فورتھ شیڈول کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا ہے،علامہ شیخ نیئرعباس

18 جولائی 2018

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان حکومت نے شروع دن سے فورتھ شیڈول کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھلم کھلا دشمنی کے مترادف ہے۔علماء، طلباء اور معزز شہریوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے سے علاقے میں انتشار اور بدامنی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نومل میںنماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات سے علاقے کے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔گزشتہ دنوں ایسے افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے جو ریاست کے وفادار اور اس خطے کے عوام کے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جو کہ متنازعہ خطہ ہے اور یہاں فورتھ شیڈول کا اطلاق اصلا ً غیر قانونی اور بلاجواز ہے ،حکومت علاقے کے عوام کو اپنے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے اور حقوق کیلئے عوامی آواز کو دبانا چاہتی ہے جو کہ ناممکن امر ہے۔گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے متحد ہوچکے ہیں اور اپنے اتحاد کے ذریعے عوامی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنادینگے۔انہوں نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ کے آرڈر 2018 کے خلاف فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ فورتھ شیڈول کے غلط استعمال کے خلاف سوموٹو ایکشن لے اور عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree