آغا علی رضوی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی ناقابل برداشت ہے، شیڈول فورتھ کیخلاف تحریک چلائی جائے گی، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

14 جولائی 2018

وحدت نیوز (سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ایک اہم اجلاس اسکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی، شیخ کریمی ،انجینئر شبیر اور دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی حکومتی کوششوں کی بھرپور مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ احمد نوری نے کہا کہ آغا علی رضوی کی آواز گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام کی آواز ہے انکے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی خطے کے عوام کی توہین اور ناقابل برداشت ہے۔ صوبائی حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور پرامن حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے خطے میں پھیلنے والی بے چینی کا ذمہ دار حکومت ہوگئی۔یہ حکومت کی بھول ہے کہ ریاستی جبر کے ذریعے عوامی حقوق سے دستبردار ہوں گے۔ عوامی حقوق کی جدوجہد آخری دم تک کرتے رہیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیڈول کا استعمال سیاسی انتقام کے طور پر ہو رہا ہے اور اس شیڈول میں پرامن عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے علاوہ کسی بھی ملک دشمن عناصر کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا۔ ریاستی اداروں بلخصوص حساس اداروں سے بار بار مطالبے کے باوجود شیڈول فورتھ کو سیاسی انتقام کے طور پر کیا گیا ۔ اب مزید یہ مظالم برداشت نہیں کریں گے اور ظلم کے خلاف پورے خطے میں بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی شخصیات کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کرکے خطے سے ہی اس قانون کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree