مہدی شاہ کا علماءکےحوالے سے بیان ان کے بغض ، کینہ اور حواس باختگی کی علامت ہے، الیا س صدیقی

09 جولائی 2018

وحدت نیوز (گلگت) مہدی شاہ کے سرپر بکروال کی پگڑی خوب سجے گی ،زرداری جیسے کرپٹ سیاست کار کے جوتے سیدھے کرنے والوں کی قسمت میں عمامہ نہیں۔مہدی شاہ وہ شخص ہیں جو پانچ سال میں صرف اپنی ہی جیب بھرتے رہے اور گلگت بلتستان سے اپنی ہی جماعت کا جنازہ نکال دیا۔پیپلز پارٹی مرحوم ہوچکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام نے ٹنوں مٹی ڈال کردفن کردیا ہے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہدی شاہ کے رشتہ دار ان کا ساتھ دیتے تو الیکشن میں ان کو منہ کی کھانی نہ پڑتی ہے۔علماء کے حوالے سے مہدی شاہ کا بیان مذہب سے کینہ اور بغض کی علامت ہے اور پچھلے الیکشن میں کھائے ہوئے زخموں کو برداشت کرنے کی ان میں سکت نہیں اور حواس باختگی میں علماء کی شان میں گستاخی کررہے ہیں جبکہ موصوف سیاسی طور پر مکمل ڈمیج  ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ان کی حیثیت ضلعے کی سطح تک محدود ہوچکی ہے اور ان کا پانچ سالہ دور اقتدار ناکام ترین دور میں شمار ہوتا ہے اور اپنے دور اقتدار میں عوام کے ساتھ جھوٹے دعووں پر گزارچکے ہیںاور اب ڈی جی ایف ڈبلیو او سے ملاقات کرکے مسائل بیان کرنے پر ناز کررہے ہیں۔ اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں سکردو روڈ تو نہ بنواسکا ،انہیں عوام کی ترجمانی کا کوئی حق نہیں۔الیاس صدیقی نے مزید کہا کہ احتساب عدالت کا نواز شریف کے خلاف فیصلہ تاریخی ہے اور اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے اقتدار کے سورج غروب ہوچکے ہیں اور آنیوالے الیکشن میں یہ دونوں جماعتیں نشان عبرت بن جائینگے۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں اسی طرح فیصلے کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک امین ریاست کے طور پر مانی جائیگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree