کھرمنگ تک تاریخی مارچ کا مقصد ایک فیصلہ کن تحریک کی تیاری اور ایکشن کمیٹی کے رہنماء کی خدمات کو سراہنا تھا، آغا علی رضوی

09 جولائی 2018

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے میڈیا کے نمائندوں کو جاری ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ کھرمنگ تک طویل لانگ مارچ کا مقصد جی بی آرڈر کے مخالف اور آئینی حقوق کے لیے چلانے والی تحریک کی تیاری اور ایکشن کمیٹی کے رہنماء غلام شہزاد آغا کی عوام کے لیے کی گئی خدمات کو سراہنا مقصود تھا۔انہوں نے کہا کہ اسکردو سے گول تک بغیر کسی تیاری کے ہنگامی صوتحال میں پیدل مارچ کرنے والے جوانوں کی ہمت اور شجاعت قابل تحسین ہے۔ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ بعض مخالفین اور انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑو ں نے اس مارچ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی اورعوام کو عدالت سے لڑانے کی پوری کوشش کی۔ جبکہ ہم نے بار کونسل کی مداخلت پر ہی دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرکے سازش کاروں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا۔ ہماری وفاداری کو غلط رنگ دینے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی لالچ یا خوف کی وجہ سے پاکستان کے وفادار نہیں بلکہ ایک نظریاتی رشتے کی وجہ سے ہے۔  افسوس کی بات ہے کہ ستر سالہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی ہمیں پاکستان کا باقاعدہ آئینی حصہ بننے نہ دینے والے حب الوطنی کی سند بانٹ رہے ہیں۔ ملک جس نہج پہ پہنچا ہے اس کا ذمہ دار حکومتیں ہیں ۔ گلگت بلتستان کے عوام تیار و آمادہ رہیں جی بی آرڈر نامی کالے قانون کے خلاف اور آئینی حقوق کے لیے فیصلہ کن تحریک چلائی جائے گی ۔ اس دوران ہر طرح الزمات لگائے جائیں گے اور مشکلات کھڑی کیے جائیں گے لیکن ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں ۔ دنیا کو ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ حالات کچھ بھی ہو عوامی حقوق اور ظلم کے خلاف اقدام اٹھانے سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree