ہم گلگت بلتستان کے عوامی رائے کے خلاف جبری مسلط کئے جانیوالے کسی بھی آرڈر کو نہیں مانتے،آغا علی رضوی

13 مئی 2018

وحدت نیوز (سکردو)  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل  مجاہد ملت آغا علی رضوی نے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے میں اپنے رفقاء اور علاقے کے امور کا درک رکھنے والے باشعور نوجوانوں اور بزرگوں کے ہمراہ شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم گلگتبلتستان کے عوامی رائے کے خلاف جبری مسلط کئے جانیوالے کسی بھی آرڈر کو نہیں مانتے،ستر سال ہم نے استحصال برداشت کیا مگر اب کسی بھی جبر کو ہم عوامی طاقت سے رد کرکے دکھائیں گے،عوام کے حقیقی ہمدرد نام نہاد جی بی آرڈر اور کالے قانون خالصہ سرکار کے خلاف سڑکوں پر آگئی ،عوام اور جوان اب بیدار ہیں،ہر درباری کو ہم پہچانتے ہیں،ہر سازشی کو جانتے ہیں،سی پیک میں مقامی حکومت کی بدترین نا اہلی سے ہم ایک پائی بھی نہیں پاسکتے، اب جی بی آرڈر کو زبردستی ٹھونسنے کی کوشش کی گئی تو عوام انکو ذلت و رسوائی سے دوچار کر چھوڑیں گے، مقررین نے کالے قانون خالصۃ سرکار کو کسی بھی صورت میں ماننے سے انکار کردیا، آغا علی رضوی نے گہورے کھرمنگ ہیڈکوارٹر کے معاملے میں انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دھوکہ سے باز رہیں. یہ مت بھولنا کہ ہم خالصۃ سکھ قرار دینے کی کوشش کرنے والے افسران شاہی سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں۔جی بی آرڈر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کسی آرڈر کو ہم نہیں مانتے، ہم حقوق مانگ رہے ہیں مجبور کیا تو حقوق چھین لیں گے، استحصال برداشت نہیں. جو بھی فیصلہ ہو وہ ہمارے اپنے نمائندے کریں گے لیکن اگر ہمارے اوپر فیصلے مسلط کرنے کی سازش میں مقامی نمائندے شامل ہوئے تو وہ عوام اور گلگت بلتستان کا غدار ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree