امت مسلمہ قبلہ اول کے دفاع کیلئے متحد ہوجائے اور امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے،ایم ڈبلیوایم گلگت

08 دسمبر 2017

وحدت نیوز(گلگت) امت مسلمہ قبلہ اول کے دفاع کیلئے متحد ہوجائے اور امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے،امریکہ اور اسرائیل کا متعصبانہ رویہ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے ۔بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے سے مسلم امہ کو سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعدامریکہ و اسرائیل کے خلاف بیت المقدس (یروشلم )کو دارلحکومت تسلیم کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بے نظیر ریسٹ ہائوس چو ک پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف ذبر دست نعرہ بازی کی گئی ۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں حاجی رضوان علی، شیخ عاشق حسین،سید یعسوب الدین اور علی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے اقتدار سنبھالتے ہی مسلمانوں کے خلاف اقدامات اٹھارہے ہیں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینا مسلمانوں کے خلاف بہت بڑی سازش ہے جس کی وجہ سے مسلم امہ کے جذبات ابھارے جارہے ہیں اور صیہونی طاقتیں اسلام و مسلمان دشمنی کے اپنے نا پاک عزائم کو آشکار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف بر سر پیکار رہی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی سازش ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ممالک میں نفاق بڑھ گیا ہے۔

 مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کا آپس میں اتحاد و اتفاق وقت کی عین ضرورت بن چکا ہے تاکہ صیہونی طاقتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے اور فلسطین کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات دلاتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی یقینی بنائی جا سکے ۔رہنمائوں نے اپنے خطاب میں مسلم امہ کے آپس کے انتشار اور تفرقے کو مسلمانان عالم کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا اور اس موقع پر او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree