وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے عید الفطر کے روز مسجد علی بارہ کہو میں خودکش حملے کی ناکام کوشش، اور وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی کے باوجود ایک خودکش حملہ آور کی باآسانی مسجد تک رسائی کو معنی خیز، لمحکہ فکریہ اور قابل افسوس قرار دیتے ہوئے مسجد کے شہید سکیورٹی گارڈ کی جوانمردی اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جس کی بروقت کی کارروائی سے خودکش حملہ آور اپنے ناپاک منصوبے میں ناکام ہو گیا۔
اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت سے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا، مجرمان کے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔