سوات آرمی یونٹ پرخودکش حملے جیسی بزدلانہ کاروائیوں سے پاک فوج اور قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا،علامہ احمد اقبال رضوی

05 فروری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبا ل رضوی نے سوات آرمی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز کے افسر اور نوجوانوں کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کا جرات مندانہ کردارلائق تحسین ہے۔اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاک فوج اور قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔پاک فوج نا قابل تسخیر اور وطن عزیز کا مضبوط دفاع ہے جس پر پوری قوم کو اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردعناصر نہ صرف زمینی محاذ پر سرگرم عمل ہیں بلکہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے فکری محاذ پر بھی اتنی ہی تیزی سے متحرک ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس وقت فیصلہ کن اور کامیابی کے مراحل میں داخل سمجھا جائے گا جب دہشت گردوں سے ہمدردی اور فکری مطابقت رکھنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ملک میں بسنے والے وہ بیرونی آلہ کار بھی قابل گرفت ہیں جو ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔انہوں نے سوات واقعہ کے شہدا کی بلندی درجات ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree