خالصہ سرکارکے نام پر زمینوں کی بندربانٹ سےحکومت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگا،الیاس صدیقی

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز(گلگت) خالصہ سرکارکے نام پر زمینوں کوہتھیانے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا توحکومت کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہونگے،سنگلاخ پہاڑوں کے بیچ میں رہنے والے محنت کش اورمحب وطن عوام کو آبادکاری سے روکنا اور خالصہ سرکارکے نام پرغریب عوام کی زمینوں کو ہتھیاکراپنے من پسندافرادکے نام بندربانٹ کرنے سے حکومت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ اہلیان نلترکے ساتھ ہونے والی زیادتی کسی چوربرداشت نہیں  کی جائے گی،عوامی زمینوں پر جابرانہ قبضہ ناقابل قبول ہے،پہاڑوں اور گلیشئروں کے درمیان نہایت ہی قلیل زمینوں کو عوام قابل کاشت بناکراپنی ضروریات کوپورا کررہے ہیں،وہ بھی سرکار اگراپنے قبضے میں لے لے تو پھرمستقبل قریب میں گھربنانے کیلئے بھی زمین دستیاب نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکومت پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیرآبادیوں سے ملحقہ غیرآباد زمینوں کو سیراب کرکے عوام کوسہولیات فراہم کرنے کے بجائے لینڈ مافیا کاکردار ادا کررہی ہےاور عوام کو آباد کاری سے روک رہی ہے،جو انتہائی تشویش ناک امر ہے،انہوں نے کہا کہ موضع نلترمیں عوامی زمین پر چیئرلفٹ تعمیرکرنے سے پہلے عوامی تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،بصورت دیگرجابرانہ قبضے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نلترکے عوام کی اخلاقی اور قانونی حمایت جاری رکھے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree