وحدت نیوز(گلگت)مرکزی سیکرٹری تربیت مولانا سید احمد اقبال رضوی نےگلگت ،بلتستان میں نومل گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قیام کا مقصد ملک میں مختلف طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ملت کے حقوق کا دفاع کرنا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت ،بلتستان کی محروم اور مومن عوام جو اُ س وقت کے حکمرانوں سے بغاوت کر کے رضاکارانہ طور پر پاکستان سے ملحق ہوئی ،آج تک اپنے آئینی حقوق سے محروم ہے ،مجلس وحدت مسلمین کا گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ لینا حصول اقتدار کے لئے نہیں بلکہ وہاں کی مظلوم اور محروم عوام کو ان کے آئینی حقوق دلوانے کے لئے ہے ،انہوں نے مزیدکہا کہ امید ہے گلگت بلتستان کی محب وطن عوام اس الیکشن میں سرخرو ہوں گے اور نااہل سیاستدانوں کو ٹھکرا کر میرٹ پرآنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔