ایدھی صاحب نے ثابت کردکھایا کہ نیت اچھی ہو تو کوئی طاقت خدمت کے راستے میں دیوار کھڑی نہیں کرسکتی، ایم پی اے آغا رضا

13 جولائی 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ ) پاکستان کے معروف اور ہر دل عزیز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیاکہ عبدالستار ایدھی محسن انسانیت تھے۔ انہوں نے رہتی دنیا تک خدمت انسانیت کی بہترین مثال ہمارے سامنے پیش کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر ایم پی اے آغا رضا نے کیا انہوں مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنے خدمات سے دنیا کو یہ دیکھا دیا کہ انسان اگر خدمت کا جذبہ رکھتا ہو اور اللہ کی مدد اسے حاصل ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسکے آگے دیوار کھڑی نہیں کر سکتی اور انسان تمام مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔اگر خدمت کا یہی جذبہ ہمارے رہنماؤں اور پارلیمانی لیڈروں میں بھی پیدا ہو جائے تو ملک کو ترقی یافتہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بیان میں ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے، معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار پوری طرح ادا کررہے ہیں۔ ہم نے بغیر کسی لسانی، مذہبی یا رنگ و نسلی تفریق کے تمام افراد کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبوں میں ایک شعبہ فلاح و بہبود کا ہے جسکا مقصد معاشرے میں فلاحی کاموں میں حصہ لینا، غریبوں اور ناداروں کا تعاون کرنا ہے۔ خیر العمل فاونڈیشن کے ذریعے ہم ہر مہینے مقامی اعتبار سے سینکڑوں اور ملکی اعتبار سے ہزاروں غریبوں اور ناداروں کی مدد کرتے ہیں اور آئیندہ بھی اِسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے مزید افراد کی مدد کرتے رہیں گے۔ ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ دنیا آج عبدالستار ایدھی کو مختلف خطابات سے نواز رہی ہے اورتمام افراد انکے خدمات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم انکے میشن کو زندہ رکھے اور جس طرح مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں غریبوں کی خدمت اور مدد کر رہی ہے دیگر ادارے بھی فلاحی کاموں میں حصہ لے اور انسانیت کی خدمت کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree