فارم 47 کی جعلی حکومت نے آئینی ترمیم کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے،علامہ علی حسنین حسینی

23 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین پر دباؤ ڈالنے سے آئینی ترمیم تو ہو جائے گی، مگر اس سے ملک بلخصوص عوام کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ فارم 47 کی جعلی حکومت نے آئینی ترمیم کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق دعوے غلط ثابت ہوئے۔ وفاقی وزیر قانون نے اسمبلی میں دعویٰ کیا تھا کہ عدالت سے متعلق ترمیم پر کسی بار کونسل کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ تاہم ملک بھر کے بار ایسوسی ایشن اور وکلاء برادری نے فوری طور پر آئینی ترمیم کو مسترد کرکے بیداری کا ثبوت دیا۔ حکومت عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ایک ایسا دستور ہے جس پر پورے ملک کو متفق ہونا چاہئے، تاہم ملک کی اکثریتی جماعت اور ان کے اتحادیوں کو پس پشت ڈال کر یہ ترمیم پاس کی گئی۔ فارم 47 کی جعلی حکومت نے اپنے ان عزائم کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین پر بھی ہر قسم کا دباؤ ڈالا۔ بعض اراکین کو اغواء کیا گیا، جبکہ بعض کے خاندان کے اراکین کو اغواء کرکے قانون ساز پر دباؤ ڈالا گیا۔ اگر آئینی ترمیم ملک و قوم کے حق میں تھی، تو حکومت نے ان جماعتوں سے بات کرنے کے بجائے دباؤ ڈالنے کو کیوں ترجیح دی۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بیشتر اراکین خود غیر آئینی طور پر فارم 47 کی بدولت اسمبلی تک پہنچے ہیں۔ ایسے میں آئین کی بحالی کی بجائے آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ترمیمی بل کو پاس کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔ جس سے عوام الناس مزید شورش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ملک و قوم کی بہتری کے لئے آئینی ترامیم پر بحث ہونا ضروری تھا۔ تاہم جعلی نمائندوں کے زور پر ترمیمی بل پاس کروا لیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree