قائداعظم پاکستان کو ایک خودمختار ریاست بنانا چاہتے تھے، علامہ علی حسنین

12 ستمبر 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم پاکستان کو ایک خودمختار ریاست بنانا چاہتے تھے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے انگریز سرکار کے خلاف جدوجہد کی۔ پاکستان کی خودمختاری اور آئین کی بحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جمہوری طریقے سے ہی پارلیمان کی بالادستی ممکن ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں علامہ علی حسنین نے کہا کہ قائداعظم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنتا دیکھنا چاہتے تھے۔ حکمران تعلیمی نظام کی بہتری، معاشی ترقی، بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرے۔ آج بعض حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پورا ملک مشکلات کا شکار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ غریب عوام میں مزید امتحانات سے گزرنے کی طاقت نہیں رہی ہے۔ مہنگائی سے لے کر بنیادی حقوق کی پامالی تک، عوام نے سب کچھ جھیل لیا ہے۔ اب وقت ہے کہ مثبت پالیسی سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان اور ان کے ساتھیوں نے وطن عزیز کے قیام کے لئے بے تحاشا جدوجہد کی، تاکہ ہم اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے جمہوریت کا استحکام اور پارلیمان کی بالادستی ضروری ہے۔ جو آئین کی بحالی کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کے لئے تمام جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے فقط عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، اس کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لئے جمہوری راستے اپنانے ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree