ایم ڈبلیوایم کے تحت جعفرآباد بلوچستان میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

21 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر جعفر آباد بلوچستان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی  نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیرت مند عوام مظلوم اور بہادر فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے باوفا بیٹے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ہم ایک آزاد اور خودمختار قوم کی حیثیت سے زندگی کے آخری لمحے تک فلسطین کی تحریک آزادی اور فلسطینی مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہما کے افکار و نظریات سے انحراف پر ملک کے حکمرانوں اور مقتدر اداروں سے جواب طلب کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین جلد آزاد ہو گا اور ان شاءاللہ تعالیٰ ہم مسجد اقصی میں نماز ادا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree