منشیات ایک زندہ معاشرے سے اسکی روح چھین لیتی ہے،کونسلر عباس علی

28 اگست 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ ) ملک میں منشیات اور دیگر مضر صحت اشیاء کی وجہ سے ہر سال لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔ یہ ایسے عناصر ہیں جو ایک زندہ معاشرے سے اسکی روح چھین لیتی ہے اور معاشرے کے اہم اکائیوں کی زندگیاں تباہ کر دیتی ہے، جسکا نتیجہ ایک تباہ شدہ معاشرے کی صورت میں ہمارے آنکھوں کے سامنے آکھڑا ہو جاتا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے کونسلر کربلائی عباس علی نے شہر میں منشیات کے فروغ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسی لعنت ہے جو معاشرتی برائیوں کا سبب بنتی ہے۔ لخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد ان عوامل کی زد میں اپنا مستقبل برباد کر دیتے ہیں۔ ان جیسے نفی سرگرمیوں کی وجہ سے ہمیں بے حد نقصان کا سامنا ہوتا ہے جسکی تلافی بعض اوقات ممکن ہی نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض عالمی ذرائع کے مطابق وطن عزیز پاکستان کو منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاء کی ا سمگلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بارڈرز پر سختی کے باوجود ڈرگ مافیا ایک ملک سے دوسرے ملک میں اپنے منشیات درآمد کرتے ہیں اور وطن عزیز کے استعمال سے جہاں ہمارے حساسیت اوراداروں پر آنچ آتی ہے وہی یہ منشیات ملک کے مختلف کونوں میں بھی بھیج دیئے جاتے ہیں اور یہ زہر اپنے شکار کو بد نصیبی کے حوالے کر دیتا ہے، جو کہ بے حد افسوس کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کو ان تمام عناصر کا خاتمہ کرنا چاہئے جو اس کاروبار کی توسط سے اپنی عمارتیں تعمیر اور دوسروں کے گھروں کو تباہ کرتے ہیں، دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو سزائیں ملنی چاہئے ۔ شہر میں منشیات کے سمگلرز اور اس پیشہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں ہونے سے ہی ڈرگ مافیا کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے بہ صورت دیگر اسکے اثرات دوسروں پر بھی مسلط ہو جائیں گے اور ڈرگ مافیا ایک ناقابل شکست قوت بن جائے گی۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ عوام الناس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کاموں میں اداروں کا ساتھ دے اور پوری قوم کو منشیات نامی لعنت سے نجات دلائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree