وحدت نیوز (کوئٹہ) وطن عزیز کے مایہ ناز باکسر سید آصف علی جو بیرون ملک وطن عزیز کے لیے میڈلز جیت کر ملت اور ملک کا نام روشن کرچکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور ایم پی اے آغا رضا نے اپنی جانب سے بہترین کارکردگی کی بنا پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اراکین اسمبلی اور کونسلرز کے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانے میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے عالمی شہرت یافتہ باکسر آصف علی کو گولڈ میڈل دیا اور ایم پی اے آغا رضا نے ای لاکھ روپے انعام اعلان کیااور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ اسی طرح محنت اور لگن سے وطن عزیز کا نام روشن کرتے رہینگے۔