پی ٹی آئی حکومت نے پورے صوبے کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،علامہ وحید کاظمی

20 جنوری 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سانحہ بنوں و راولپنڈی اور ٹانک میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے وفاقی اور صوبائی حکومت کی دہشتگردی کیخلاف ناقص پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے روز بروز بلند ہورہے ہیں، بنوں اور راولپنڈی میں دہشتگردی کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ کمزور حکومتی پالیسی کسی طور پر بھی ملک میں امن قائم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا جبکہ دہشتگردوں کی ترجمانی کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت کا اتنے بڑے واقعہ پر کمزور ترین موقف اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پی ٹی آئی نے پورے صوبے کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہائی سیکورٹی کے علاقہ میں خودکش حملہ سوالیہ نشان ہے، جب تک دہشتگردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جاتا ملک میں قیام امن ایک خواب ہی رہے گا۔ علامہ وحید عباس کاظمی نے ٹانک میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں سید منصورحسین شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ روکنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔انہوں نے ان حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہیداء کے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree