پشاور تبلیغی مرکز پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،حکومت قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے،علامہ سبطین الحسینی

18 جنوری 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے نو منتحب سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسنین الحسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور تبلیغی مرکز پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ حکومت وقت شفاف انکوائری کروائے اور ذمہ داران کو منظر عام پر لا کر ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ کا مزید کہنا تھا کہ جب سے نواز حکومت برسر اقتدار آئی ہے ملک مسلسل دہشت گردی کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ آئے روز کہیں نہ کہیں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات ہو رہے ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ جس دن دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہ ہو۔ کسی کی جان محفوظ نہیں ہے۔ حکومتی سکیورٹی ادارے خواب خرگوش میں پڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام جاننا چاہتی ہے کہ حکومت نے اب تک کتنے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔ حکومت کی نظر میں عوام کی کیا اہمیت ہے۔ محرم الحرام سے دہشت گردی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا، جو آج تک جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پہلے اس کو فرقہ وارانہ دہشتگردی کا رنگ دے دیا جاتا تھا کہ سنی شیعہ کی آپس میں لڑائی ہے۔ لیکن اب یہ حقیقت بھی واضح ہوچکی ہے کہ ملک میں شیعہ سنی کا تو کوئی مسئلہ نہیں اور عالمی میڈیا نے بھی اس کو دکھایا کہ کس طرح چہلم اور عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں شیعہ سنی نے مل کر اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کیا۔ اب حکومت کو واضح کرنا ہوگا کہ حکومت آج تک کیوں خاموش ہے، کیا حکومت بھی ان دہشت گردوں سے خوفزدہ ہے یا پھر اس تمام دہشت گردی کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حکومت ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام واقعات کی اعلی سطحی اور شفاف انکوائری کرائے اور اس گھنانی سازش میں ملوث انسانیت، اسلام اور ملک کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس ابھی تک اس ذمہ داری کا حق ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

علامہ سید سبطین حسین ے کہا کہ شہید اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے شہید اعتزاز حسن نے پوری ملت کو ایک پیغام دیا کہ جو شخص بھی وطن اور اس ملک کے ساتھ محبت رکھتا ہے، اسے یہ ہی کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ ایک معصوم بچہ تو سمجھتا ہے کہ دہشت گرد کو میں نے روکنا ہے، تاکہ معصوم بچوں کی جانیں بچائی جاسکیں، لیکن جن کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ اس دہشت گردی کا قلع قمع کریں، سکیورٹی اور ریاستی ادارے، وہ یہ ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ہمارے ریاستی ادارے آگاہ ہیں کہ یہ دہشت گرد کہاں پلتے ہیں، ان کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے۔ شہید اعتزاز حسن نے ریاستی اداروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اس دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قابل افسوس امر ہے کہ شہید اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کے قاتلوں کے خلاف کسی قسم کا آپریش کرنے سے حکومت گریزاں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree