پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علامہ خورشید جوادی کے ہمراہ متاثرہ مسیحی خاندانوں سے تعزیت

24 ستمبر 2013

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے علامہ خورشید انور جوادی کے ہمراہ سانحہ چرچ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور بشپ حضرات سے ملاقات کی۔ اور اظہار تعزیت و افسوس کیا۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی، صوبائی آفس مسول ارشاد حسین بنگش، ضلع پشاور کے قائمقام سیکرٹری جنرل منصور الحسن اور ضلعی میڈیا سیکرٹری عدنان عباس شامل تھے۔ وفد نے ملت جعفریہ کی جانب سے مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ نے صرف مسیحی برادری کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ پاکستان کا ہر شہری اس سانحہ پر رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، اس وجہ سے ہم آپ کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر موجود بشپ حضرات اور متاثرہ خاندانوں نے اظہار یکجہتی کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ہم اہل تشیع کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، ہم بھی آپ کی طرح پرامن اور محب وطن شہری ہیں، شائد اسی وجہ سے ہمین یہ سانحہ برداشت کرنا پڑا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree