وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی مولا امیر کائنات علی ابن ابی طالب کی ولادت کی منابسبت سے جشن مولود کعبہ کے مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ،مولا امیر کائنات کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہونے کے ساتھ دنیا وآخرت میں نجات کا ذریعہ ہے حضرت علی علیہ اسلام کائنات کی وہ عظیم ہستی ہے کے جن کی ولادت اللہ کے گھر کعبہ میں اور شہادت بھی اللہ کے گھر مسجد میں ہوئی ، حضرت علی علیہ اسلام بہادر ی اور شجاعت کے وہ گوھر ہیں جنہیں شیرے خدا بھی کہا جاتا ہے،علم کے وہ مرکز ہیں کے رسول صہ نے فرمایا کے میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازا ہے اور آپ علیہ اسلام اتنے سخی اور کریم تھے کے اپنے حصے کی روٹی خود نہ کھا کر یتیموں اسیروں ،فقرا ومساکین کو کھلایا کرتے تھے اور اپنے دورے حکومت میں اپنے کاندھوں پر راشن اٹھا کر غریب یتیم اور بیوہ کے گھروں تک خود رسایا کرتے تھے اور یہ محسوس نہیں کراتے تھے کے وہ وقت کے حاکم اور خلیفہ ہیں انھوں نے مزید کہا کے اگر آج کے حکمران طرز علی کو اپنائیں تو ملک سے دھشتگردی ،لاقانونیت،غربت،کرپشن ،مہنگائی ختم ہوسکتی ہے اور وطن عزیز پاکستان ایک خوشحال ملک بن سکتا ہے،جلسے کے اختتام پر مومنین میں نیاز تقسیم کیا گیا۔