دہشت گردوں کے حملہ ملت تشیع کو وطن عزیز سے بغاوت پر مجبور نہیں کر سکتے،علامہ سبطین الحسینی

10 جون 2014

وحدت نیوز(کو ہاٹ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے چکرکوٹ پر دھرنے اور شہدائے تفتان کے جنازوں کے استقبال کے لئے جمع مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام ناب کے پیرو میں ہیں اسلام امریکیائی کے نہیں ۔ ہم ملت اسلامی سے بھی اور پاکستان سے بھی محبت کرتے ہیں۔ہمیں شہید کر کے دشمن یہ نا سوچے کہ پاکستان سے محبتوں میں کوئی کمی آجائے گی۔ بلکہ ہم ہمیشہ پاکستان کے وفادار رہیں گے۔ انہوں نے وفاقی اور بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تفتان ایک حساس علاقہ ہیں جہان پر ہر ٹائم سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے جاتے ہیں ایسے علاقے میں اتنے بڑے واقع کا رونما ہونا سمجھ سے باتر ہے اس سے معلوم ہوتا ہیں کہ صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے اور اس کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں کیونکہ صوبائی حکومت نااہل ہو چکی ہیں۔انہوں پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ان سفاق دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جائے کیونکہ یہ پاک فوج کے بھی دشمن ہے پولیس کے بھی دشمن ہے اور عام عوام کے بھی،اگر اسکے خلاف کاروائی میں دیر کی گئی تو یہ یاد رکھیں کل ان سے دوبارہ مذاکرات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم چودہ سو سال سے شہادتوں کی ایک تاریح رکھتے ہیں ہم شہادت سے کھبی بھی نہیں ڈرتے مگر یہ یاد رکھے کہ جوانوں کے جذبات بہت ذیادہ اُبھرے ہوئے ہیں ایسا وقت نہ آجائے کہ ان کے جذبات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے۔ بعد ازاں سانحہ تفتان میں شہید افراد کی میتیں خصوصی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پشاور پہنچائی گئیں۔ گیارہ میتوں کو کوہاٹ اور دس کو اورکزئی ایجنسی منتقل کیا گیا۔ کوہاٹ میں تمام گیارہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس دوران ہنگو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔ اورکزئی ایجنسی کے شہید افراد کی نماز جنازہ بھی ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔تدفین کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree