وحدت نیوز (خیبرپختون خواہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ کے وفدنے تین روزہ کوہاٹ ہنگو ، پشاور، ہری پور اور ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی عہداروں سے ملاقاتیں کئے اور ضلع کے موجودہ مسائل جانے۔ اس دوران سیکرٹری سیاسیات برادر تنویر مہدی شعبہ سیاسیات کے افادیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے بتایا کہ سول عدالتیں انصاف دینے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے یہ وقت کی ضرورت ہیں کہ دہشتگردوں سے اہنی ہاتھوں سے بغیر کسی مداخلت نمٹا جائے۔ اس موقع صوبائی سیکرٹری یوٹھ برادر صفدر بلوچ نے کہا وحدت اسکاوٹس پورے پاکستان میں احسن طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے انشااللہ کے پی کے میں بہت جلد اسکاوٹس کیمپ کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا مرکزی اسکاوٹس کیمپ میں بھر شرکت کی جائے گی۔ دورہ ہزارہ کے دوران وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے پی کے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری ،صوبائی سیکرٹر ی تنظیم سازی علامہ وحید کاظمی، صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے۔