پشاور پاراچنار روڈ پر مسافر گاڑیوں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

14 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاراچنار یوتھ راولپنڈی و اسلام آباد اور اہلیان کرم کی جانب سانحہ صدہ بائی پاس پاراچنار پر اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں بچے اور جوان شریک ہوئے، اس موقع پر بچوں نے ہاتھوں میں امن کی علامت سفید پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امن کے حق میں اور دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین بچے ڈاکٹر رقیہ، پاراچنار کے مہمان ادیب شاعر عبد القدیر چچا، ہنگو بائی پاس اور دیگر فائرنگ میں قتل اور زخمیوں کے قاتلین کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔

اس موقع پر مقررین نے حکومتی عدم توجہی اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے شہری اس ملک کے ہی شہری ہیں، انکو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، کیوں آج تک کبھی راستوں میں کبھی بم دھماکوں میں تو کبھی غیر ملکی دہشتگردوں کی پاراچنار پر یلغار قتل عام اور نسل کشی جاری ہے، ہمارے بچے اپنے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم پکڑنا چاہتے ہیں، ہم شیعہ سنی امن کے طلب گار ہیں، مٹھی بھر چند شرپسند کہاں سے آ کر کرم کو آگ و خون میں دھکیل دیا ہے۔اگر حکومت نے ہمارے تحفظ کو یقینی نہ بنایا تو ہم مجبور ہو جائیں گے کہ پاراچنار سیمت ملک بھر کی شاہراہوں پر نکل کر فیصلہ کن دھرنا دیں، اور دینا کے مخلتف ممالک میں پاکستانی ایمبیسیوں کے سامنے بھی احتجاج کرینگے، لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور پاراچنار میں امن و امان قائم کرنے میں سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے، 7 دنوں سے پاراچنار کے راستے بند ہیں، غذائی قلت روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔سکول ۔یونیورسٹیوں اور کالجز کی چھٹیوں پر آئےاسٹودنٹس بھی پاراچنار میں پھنس چکے ہیں۔پاراچنار کے راستوں کو پرامن بنانے کے لئے ٹارگٹنگ آپریشن کیا جائے اور راستوں کی بندش کو فی الفور ختم کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree