اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو کیمیائی ہتھیاروں سےنشانہ بنارہا ہےاور اقوام عالم تماشہ دیکھ رہے ہیں، شبیر ساجدی

13 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین، امامینزپختون خوا اور امامیہ کونسل پشاورکے تحت پشاور پریس کلب میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی و دیگر مقررین نے کہا کہ غاصب اور عالمی دھشتگرد خودساختہ ریاست اسرائیل نے حماس اور دیگر حریت پسند تنظیموں کے ھاتھوں عبرتناک ،زلت آمیز اوربدترین شرمناک شکست کے بعد دنیا میں اپنی ساکھ بچانے کے لیے فلسطین میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر معصوم بچوں ،خواتین اور عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے جو عالمی جنگی قوانین کے مطابق جنگی جرائم میں آتا ہے اسی طرح بزدل اسرائیل شہریوں کو فاسفورس سمیت دیگر خطرناک ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے جبکہ عالمی طاقتوں سمیت اقوام متحدہ اور اقوام عالم اس صورتحال پر آنکھیں بند کرکے مجرمانہ فعل کی مرتکب ہو رہے ہیں ، حماس سمیت تمام حریت پسند تنظیموں نے اپنے ارض مقدس کی آزادی کے لیے صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ دشمن کی عورتوں اور بچوں کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق نرمی سے پیش آئے اور انہیں کوئی گزند نہیں پہنچایا لیکن اسکے برعکس بزدل صیہونی فوج نے بربریت اور سفاکیت کی ایسی بدترین مثال قائم کی جسکی نظیر ملنا ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل ، امریکہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل برابر کے مجرم ہیں اور انکو بےگناہ معصوم بچوں ،خواتین اور عام شہریوں کے خون اور قتل عام کا جواب دینا ہوگا ، ہم یہ بھی واضح کرنا چاھتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل داعش سمیت مختلف دھشتگرد تنظیموں کے تخلیق کار اور سرپرست ہیں لیکن اب مسلہ فلسطین پر اپنے آپ کو مظلوم اور معصوم ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، اسرائیل امریکہ کی مدد سے فلسطینیوں کے خلاف داعش جیسی کاروائیاں کر رہا ہے اگر وہ بہادر ہے تو اسے حزب اللہ پر حملہ کرنا چاھئیے تاکہ وہ 24 گھنٹوں سے کم وقت میں اسرائیل کو صفحہ ھستی سے نیست و نابود کرکے رکھ دیں ،اسرائیل اگر بہادر ہے تو عام شہریوں کی بجائے حریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹیڈ کاروائیاں کرے لیکن دم توڑتا اسرائیل مرتے مرتے چھوٹے بچوں اور عورتوں پر اپنا غصہ نکال کر اپنے آپ کو ایک مضبوط طاقت ثابت کرنے کی ناکام اور شرمناک کوشش کر رہا ہے ، امامیہ کونسل اس سنگین صورتحال کو انسانیت کے لیے ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے انسانیت کا احترام کرنے والے ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فلسطین میں ادویات ،خورسک اور پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء بلاتاخیر فراہمی کا آغاز کرے ۔

ہم عالمی مسلم رہنماؤں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ عالمی سطح پر جہاد کا فتویٰ فوری طور پر جاری کریں تاکہ اسرائیل کی سرزمین کو صیہونیوں کے لیے جہنم بنا دیا جائے دنیا بھر کے تمام غیرتمند مسلمان فرقہ پرستی سے بالا تر ہوکر فتوے کا انتظار کر رہے ہیں  ، اقوام متحدہ کو غیر فعال اور ناکام ادارہ قرار دیتے ہوئے سمجھتی ہے کہ اقوام متحدہ اپنی زمہ داریاں نبھانے کی بجائے امریکہ اور اسرائیل کے لیے سہولت کاری سے زیادہ کچھ نہیں کر رہا  ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف  اسرائیلی و امریکی صدور سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے جرم میں انصاف کے کٹہرے میں لائے ،  مذھبی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتے  ہیں کہ وہ اپنے طور پر بھی اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree