بنون، تقریب بعنوان ’’عشق پیغمبر رسولِ اعظمﷺ و عشقِ صادقینؑ‘‘ کا انعقاد،ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا خطاب

07 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(بنوں) ولادت باسعادت امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے بنو ں میںایک بابرکت تقریب بعنوان ’’عشق پیغمبر رسولِ اعظمﷺ و عشقِ صادقینؑ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں شیعہ، سنی علماءِ کرام و معززینِ ضلع بنوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی اور صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ صوبائی رہنماء نوروز علی کربلائی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علماء نے ولادت باسعادت امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت و کردار پر بھرپور روشنی ڈالی اور سنی، شیعہ اتحاد کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree