ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے تحت رسول خداؐ کے پیارے نواسے امام حسینؑ کی پیاری دختر شہزادی سکینہؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف پشاور میں احتجاج

21 جون 2022

وحدت نیوز(پشاور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پشاور کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے گستاخِ  اہلبیتؑ سلطان گل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر گستاخ آل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نعرے درج تھے۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے، ایسے علاقہ میں سلطان گل جیسے ملعون نے مسلمانوں کی دل آزادی کی، حکومت وقت کو چاہئے کہ سلطان گل کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔ اگر سلطان گل کو گرفتار نہ کیا گیا تو امن کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید عالم شاہ کا کہنا تھا ملعون سلطان گل کی گرفتار تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، احتجاجی مظاہرے سے امامیہ جرگہ کے رہنما مظفر علی آخونزادہ، عنایت طوری اور اہلسنت پاراچنار کے نمائندہ عبد الحالق پٹھان نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree