دن دیہاڑے ایم بی بی ایس کے طالب علم کو شہید کیا جانا سیکورٹی اداروں کی غفلت ہے، تحصیل چیئرمین مزمل حسین

21 جون 2022

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنما اور تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح نے صدہ بائی پاس کے قریب شیعہ نوجوانوں کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے ایم بی بی ایس کے طالب علم کو شہید کیا جانا سیکورٹی اداروں کی غفلت ہے۔  پاراچنار انتظامیہ کو کرم کے امن کے حوالے سے ہم نے بارہا آگاہ کیا ہے مگر انتظامیہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے مجرمانہ غفلت برت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے شیعہ سنی امن چاہتے ہیں مگر کچھ ملک دشمن عناصر شرانگیزی میں مصروف ہیں وہ شعیہ سنی کو متحد نہیں دیکھ سکتے۔ پاراچنار میں گزشتہ مہینے سے طے شدہ منصوبے کے تحت دانستہ طور پر حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ کبھی شیعہ نوجوان شاہ حسین کو قتل کیاجاتا ہے تو کھبی اہلسنت کے نوجوان کا قتل کیا جاتا ہے۔ کھبی اہلبیت اطہار ع کی شان میں بدترین گستاخی کا ڈھٹائی کے ساتھ ارتکاب کیا جاتا ہے۔ اب ان سارے واقعات کے باوجود حکومتی اداروں کی طرف سے مسافروں کے لئےسیکورٹی نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہیں۔ صدہ بائی پاس پر فائرنگ انتہائی افسوس ناک واقع ہے اگر حکومت نے زمہ داران کے خلاف کاروائی نہ کی تو حالات خراب ہونے کی تمام تر زمہ داری پاراچنار انتظامیہ پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم ذیشان حیدر کی شہادت پر سراپا احتجاج ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree