وقف کوٹلی امام حسین ع کسی حکومت کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہیں، ایم ڈبلیوایم ڈیرہ اسماعیل خان

06 جنوری 2022

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ غضنفر علی نقوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی شوری کا اجلاس کوٹلی امام حسین ع میں منعقد ہوا جسمیں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی برادر جناب آصف عباس ایڈوکیٹ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلع بھر سے یونٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقہ میں آپ ہمارے نمائندے ہیں۔

 آصف رضاایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کا منشور بیان کرتے ہوئے توسیع تنظیم پر زور دیا اور کہا کہ وحدت محبت اور امن ہمارا ہدف ہے مسلکی پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہمارا ہدف ہے ۔

ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کوٹلی امام حسین ع کے حوالے سے فرمایا کہ کوٹلی امام حسین ع وقف امام عالی مقام ہے انکا مزید کہنا تھا کہ 2013 سے قبل جو انتقال تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس کو بحال کرے موجودہ جعلی انتقال سے وقف کوٹلی امام حسین ع کسی حکومت کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہیں یہ خالصتا شیعہ وقف ہے لہذا حکومت اس وقف کی سنگینی کو سمجھے ۔

علامہ سید وحید عباس کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسین ع میں یادگار شہداء جسکی تعمیر سالوں پرانی ہے،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جسے گرا دیا گیا تھا ڈیرہ ایڈمنسٹریشن اسے از خود تعمیر کرے ،ضلعی شوری کے اجلاس کے آخر میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے ملک میں امن اور ترقی کے لئے دعا کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree