ایم ڈبلیوایم ڈیرہ اسماعیل خان کے وفدکی کوٹلی امام حسینؑ تنازعہ پر وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور سے خصوصی ملاقات

07 جولائی 2020

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے نمائندہ وفد نے کوٹلی امام حسین (ع) کے مسئلہ پہ وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید غضنفر علی نقوی، تنویر مہدی ایڈووکیٹ، سید علمدار ہاشمی اور مولانا اظہر ندیم سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ وفاقی وزیر سے ملاقات کے دروان آمدہ محرم الحرام میں عزاردای کے اجتماعات، ڈی آئی خان کے حالات اور کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کے معاملے پہ تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے وفد نے وفاقی وزیر کے سامنے اپنا حتمی اور دوٹوک موقف پیش کیا کہ کوٹلی امام کے بارے میں دہری پالیسی کسی صورت قبول نہیں اور نہ ہی 119 کنال اراضی پہ چار دیواری کی حمایت کرتے ہیں۔ جس پہ وفاقی وزیر نے کوٹلی کی اراضی کے معاملے کے حل کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree