بالشخیل کے تنازعات و تصادم،ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ وحید کاظمی کی پاراچنار کی مذہبی قیادت سے اہم ملاقات

07 جولائی 2020

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے پاراچنار کا دورہ کیا اور پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ فدا حسین مظاہری اور تحریک حسینی کے صدر علامہ عابد حسین سے ملاقاتیں کیں۔ مذہبی رہنماؤں کے درمیان قومی امور کوبھی زیر بحث لایا گیا۔علامہ فدا حسین مظاہری اور مولانا عابد حسین نے پاراچنار کے مسائل سے صوبائی سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

بالشخیل کے تنازعات و تصادم اور دیگر مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے اہلیان پاراچنار سے جانبدار رویہ اختیار کیا ہے پاڑہ چکمنی کی جانب سے فائرنگ کے باوجود ہمارے افراد پر ایف ائی آر درج کرنا تعصب اور انتقامی کاروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اورمخالفین کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے اس لڑائی کے نتیجے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقاتیں کیں اوران کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

 علامہ وحید کاظمی نے سید اسدعلی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں گرفتاری اور ان پروحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میںمذمت کی۔ یاد رہے اسد علی کو دہشت گردوں نے اغوا کر کے بدترین تشددد کا نشانہ بنایااور بعد میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ اس المناک واقعہ کی وڈیو بھی منظر عام پر اگئی ہے جس کے بعد مختلف تنظیموں کی طرف سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree