ڈیرہ اسماعیل خان، شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی اور علامتی دھرنا

28 نومبر 2017

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈی آئی خان کی جانب سے ایک ہفتے میں تین شیعہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جبکہ سرکلر روڈ بلاک کرکے علامتی دھرنا بھی دیاگیا، ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ غضنفر عباس نقوی، اسدعباس زیدی ودیگر رہنماوں کا خطاب، خواتین وحضرات کی بڑی تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں ڈی آئی خان میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں تین شیعہ جوانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ غضنفرنقوی نے کی انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کا ایک مختصروقفے کے بعد دوبارہ آغاز صوبائی حکومت کی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مطالبہ کیا کہ اگر آپ کے پاس فرست ہو تو ڈیرہ اسماعیل خان کے مقتولوں کے گھر بھی چکر لگالیں،ڈیرہ میں شہید ہونے والے بھی آپ کے ہی صوبے کے شہری ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree