اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے پالے ہوئے دہشت گردوں نے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا کر رجب کے مقدس ماہ کی حرمت کو پامال کیا ہے،علامہ اقبال بہشتی

04 اپریل 2017

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحد ت مسلمین خیبر ختونخواکے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ محمد اقبال بہشتی نے پارا چنار دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگر دہشت گردی کے خلاف گذشتہ ا ٓپریشن کامیاب ہوتے تو آج نام بدل بدل کر نئے آپریشن شروع کرنے کی نوبت نہ آتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شیعہ رہنما نیئرعباس جعفری کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ وحید عباس کاظمی نصرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

 انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے پالے ہوئے دہشت گردوں نے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا کر رجب کے مقدس ماہ کی حرمت کو پامال کیا ہے اس ماہ میں تو کفار اور مشرکین بھی خون بہانا جائز نہیں سمجھتے تھے افغانستان سے ملحقہ سرحد کے علاقہ میں پے درپے وارداتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں داعش موجود ہے حکومت کے اس حوالے سے بیانات میں تضادات ہیں کبھی انکار کرتی ہے تو کبھی اعتراف کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کی کمزور گرفت کی وجہ سے دہشت گرد بے گناہ لوگو ں کے خون سے کھیل رہے ہیں پارا چنار وہ علاقہ ہے جہاں جب چھ ایجنسی میں پاکستانی پرچم سرنگوں تھے اور طالبان کا ہولڈ تھا تو پارا چنار کے محب وطن عوام نے اس وقت بھی پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا آج ان کو ان کی حب  الوطنی کی سزا دی جارہی ہے اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کو احتجاج تک کا حق حاصل نہیں اور احتجاج کرنے والوں کو شہید اور زخمی کیا جارہاہے تازہ واقعہ میں بھی شہید ہونے والوں کے چھ لواحقین کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا ان کا قصور صرف یہ ہے کہ انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف احتجاج کیا ردالفساد آپریشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اگر پہلے آپریشن کامیاب ہوتے تو آج نام بدل کرنئے آپریشن کی ضرورت نہ پڑتی نئے نئے ناموں پر نئے ڈرامے کیے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سابقہ راحیل شریف داعش بنانے والے امریکہ اسرائیل اتحاد کے سربراہ بن گئے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree