وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ہزارہ ڈویژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران علامہ سبطین الحسینی نے سید وقار حسین رضوی کو صوبائی سیکرٹری تبلیغات مقرر کیا۔ علامہ سید سبطین کا کہنا تھا کہ علامہ وقار رضوی شعبہ تبلغات سے پہلے سے منسلک ہیں، اور تبلیغات کے حوالے سے علاقہ میں ان کی بہت خدمات لائق تحسین ہیں۔ ہمیں بھی علامہ وقار رضوی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ہزارہ ڈویژن میں موجود لاکھوں سادات کی خدمت کرینگے۔ دورے کے دوران علامہ سید سبطین الحسینی ایم ڈبلیو ایم مانسہرہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مظہر حسین سے بھی ملے۔ اس ملاقات میں علاقائی امور اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ کے دور دراز علاقوں میں شیعہ آبادی موجود ہے، لہذا وہاں ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ علامہ سید سبطین نے مدرسہ رسول (ص) اعظم ایبٹ آباد کا بھی دور کیا، جہاں انہوں نے علامہ جہانزیب جعفری اور علامہ نذر سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع کی صورتحال پر گفتگو کی۔